حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدر انجمن امامیہ بلتستان حجۃ الاسلام و المسلمین علامہ سید باقر الحسینی نے کہا کہ کوئٹہ مچھ کے مقام پر نہتے ہزارہ مزدوروں پر دہشتگردوں کے سفاکانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں دہشت گردی کا یہ المناک سانحہ کہ جس میں لوگوں کو شناخت کے بعد قتل کیا جانا ریاست مدینہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ اس سے پہلے بھی ہزراہ برادری ظلم و بربریت کا شکار ہوتی رہی ہے۔ اگر حکومتی ادارے اس سے پہلے کے سانحات کے مجرموں کو عبرت کا نشانہ بنا دیتی تو کسی کو جرات نہ ہوتی۔
ہم اس المناک سانحہ پر شہداء کے لوحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہیں اور انکی بلندی درجات لے دعا گو ہیں۔ اور شہدا کے خانودہ کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہیں۔ ریاست مدینہ کا نعرہ لگانی والی حکومت سے بھر پور مطالبہ کیا جاتا ہے کہ اس وقعے کےمجرموں کو فورا گرفتا رکیا جائے اور قرار واقعی سزا دی جائے اور ہزارہ برادری کے تمام مطالبات کو منظور کیا جائے۔
اور بعض خبر رساں اداروں کے مطابق اس سانحے کی زمہ درای داعش نے قبول کی ہے۔ اور یہ حکومت وقت کے لیے ایک قسم کا چلنج ہے لہذا داعش جیسی دہشت گرد تنظیم کو سرزمین پاکستان میں پروان چڑھنے سے روک دیاجائے اور اس کے نیٹ ورک کو ختم کیا جائے تا کہ اہل پاکستان چین سکون سے زندگی گزرا سکیں ۔